Live Updates

عمران خان کی لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کی صحت یابی کیلئے دعا ، دنیائے کرکٹ کا عظیم نام قرار دیدیا

اتوار 31 جولائی 2016 23:51

عمران خان کی لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کی صحت یابی کیلئے دعا ، دنیائے کرکٹ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31جولائی۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کی صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے انہیں دنیائے کرکٹ کا عظیم نام قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کہا کہ حنیف محمد کی ملک وقوم کے لئے عظیم خدمات کا کوئی متبادل نہیں ، قوم سے حنیف محمد کی صحت یابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کرتا ہوں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :