افغانستان کا ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف فوجی آپریشن قابل تعریف ہے

چینی وزیردفاع کی افغان چیف آف جنرل سٹاف سے گفتگو

پیر 1 اگست 2016 17:55

افغانستان کا ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف فوجی آپریشن قابل تعریف ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اگست ۔2016ء ) چین نے افغانستان میں ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف فوجی آپریشن کرنے پر افغان حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

چینی وزیر دفاع نے پیر کو افغان آرمی چیف آف جنرل سٹاف کادم شاہ شاہیم سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف اہم کاروائیاں کرنے پر چین افغان حکومت کا شکر گزار ہے ،امید ہے دونوں ممالک کی افواج مستقبل میں بہتر طریقے سے تعاون کو فروغ دیتے ہوئے دونوں ریاستوں کے سیکیورٹی مفادات کو تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی جس سے تعمیر وترقی کے لئے سازگار ماحول پیدا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :