راجنا تھ سنگھ نہیں ملنا چاہتے تو مجھے بھی ان سے ملاقات کا کوئی شوق نہیں ، چوہدری نثار نے بھارتی حکومت کو کھر ی کھری سنادیں

بھارت جس پر وکٹ پر کھیلے گا ہم اسی پر کھیلنے کو تیار ہیں، وفاقی وزیر داخلہ کا پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال کاکھراجواب

پیر 1 اگست 2016 22:24

راجنا تھ سنگھ نہیں ملنا چاہتے تو مجھے بھی ان سے ملاقات کا کوئی شوق نہیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھارتی حکومت کو کھر ی کھری سنادیں،کہاکہ سارک وزرائے داخلہ کانفرنس کے دوران اگر بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ مجھ سے نہیں ملنا چاہتے تو مجھے بھی ان سے ملنے کاکوئی شوق نہیں ، نہ ہی میں ان سے ملنے کیلئے بے تاب نہیں ہوں،جس وکٹ پر بھارت کھیلے گا ہم بھی اسی وکٹ پر کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو پنجاب ہا?س میں پریس کانفرنس کے دروان ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ بھارتی دفتر خارجہ کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سارک ممالک کے وزرائے داخلہ کی پریس کانفرنس کے دوران بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ مجھ (چوہدری نثار )سے علیحدگی میں نہیں ملیں گے ،اگر بھارتی وزیر داخلہ مجھ سے نہیں ملنا چاہتے تو میں بھی ان سے ملنے کی شدید خواہش رکھتا ہوں نہ ملاقات کے لئے بے تاب ہوں،انہوں نے کہا کہ بھارت جس پر وکٹ پر کھیلے گا ہم اسی وکٹ پر کھیلنے کو تیار ہیں۔