پاکستان کی سالمیت صرف اور صرف تحفظ نظریہ پاکستان میں مضمر ہے، عبید الرحمن عباسی

منگل 2 اگست 2016 23:14

لاہور۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 اگست ۔2016ء ) پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریہ ہے۔دو قومی نظریہ دراصل ایک مسلمان کی بنیاد ہے مسلمان ہونے کامطلب یہی ہے کہ ہمارانظریہ،ہمار ی سوچ ، ہماری تہذ یب و تمدن ،سیاست و معیشت اور معاشرت اسلام کے طریقے کے مطابق ہوپاکستان مختلف عناصر سے مرکب ہے ۔ ان خیالات کا اظہارمنتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان عبید الرحمن عباسی نے مرکزی سیکرٹریٹ اچھرہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان وہ بنیاد ہے کہ جسکی وجہ سے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں پیش کیں،بہنوں کی عزتیں تارتار ہوئیں لیکن خواب سچاتھا نصب العین واضح اور منزل ایک تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کی مرکزی مجلس شورٰی نے فیصلہ کیا کہ سا لمیت پاکستان صرف اور صرف تحفظ نظریہ پاکستان میں مضمر ہے اور اس کے تحفظ کے لئی”تحفظ نظریہ پاکستان مہم“ یکم اگست سے 15 ستمبر تک چلا نے کا اعلان کیا ہے جس کا سلوگن ”یہ چمن معمور ہوگا نغمہ توحید سے “ہے۔

متعلقہ عنوان :