بچے قوم کااثاثہ ہیں ،ہمیں ان کی حفاظت کرنی چاہیے۔خولہ امجد

منگل 2 اگست 2016 23:14

ملتان ۔02اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ (ن)کی ایم پی اے خولہ امجدنے کہاہے کہ سیکورٹی کے پیش نظراپنے بچوں کو بلاضرورت گھرسے باہرنہ نکالیں اوریہ تب ممکن ہے جب ہم سب محافظ بن جائیں ،بچے ہماری قوم کااثاثہ ہیں ہمیں ان کی حفاظت کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ پرمسلم لیگ ن کی خواتین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرشازیہ ہاشمی ،مسزانورملک نے کہاکہ ماں باپ کے ساتھ ساتھ ہرشہری کافرض ہے کہ اپنے علاقوں میں سروے کریں اورمشکوک شخص کی اطلاع اپنے علاقہ کے تھانہ میں دیں ۔ہم جب بچوں کوسکول بھیجیں توخاص سیکورٹی کے ساتھ بھیجیں تاکہ ہمارے بچے دشمنوں کے ہاتھ نہ چڑھیں ۔اجلاس میں خالدہ الطاف ،رفیقہ خان ،اسماء ،نجمہ ،ثمینہ سمیت دیگرنے شرکت کی۔