یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں پرچم کشائی کی تقریب اور واک کااہتمام

منگل 2 اگست 2016 23:16

وہاڑی ۔02اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 اگست ۔2016ء) جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں ٹی ایم اے وھاڑی میں پرچم کشائی اور واک کی گئی اسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے ٹی ایم او راؤ نعیم خالد،ایس این اے شیخ محمد خرم سلیم ،سابق صدر چیمبر آف کامرس حافظ محمود احمد شاد ، انجمن تاجران کے صدر طاہر شریف گجر ،شیخ سلیم ٹیپو،سی پی ایل سی کے ممبران سید سخی حسین شاہ ،عظمی سلیم ۔

(جاری ہے)

نوشین ملک ، ماسٹر ریاض مسیح،فرازالحق بھٹی،سول سوسائٹی اور صحافیوں کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور واک کی قیادت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسٹنٹ کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ آزادی کی تقریبات کے انعقاد کا مقصد تحر یک پاکستان کے جذبہ کو اجاگر کرکے قوم کو ملک کی ترقی کے لیے متحرک کرنا ہے انہوں نے کہا پاکستان کا قیام ایک طویل جدوجہد کا نتیجہ ہے جس میں ہر چھوٹے بڑے نے ہر قسم کے تعصب سے بالاتر ہو کر حصہ لیاانہوں نے کہا کہ آج بھی ہمیں قومی جذبہ کے تحت تعمیر ملت کے لیے بھر پور کوشش کرنا ہے اس موقع پر مشاہیر پاکستان کے پورٹر یٹس کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا تھا شرکا نے پوٹریٹس کی نمائش بھی دیکھی۔

متعلقہ عنوان :