آرمی چیف جمہوریت کی کشتی کو پار لگائیں گے جو بھی حکومت گرانے کی بات کرے وہ غلط ہے
موجودہ حکومت کو اپنے 5 سال پورے کرنے چاہیں ، ملک میں انتشار ہوگا تو کوئی تیسری قوت فائدہ اٹھا سکتی ہے،سب کا احتساب ہونا چاہیے سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
منگل 2 اگست 2016 23:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست ۔2016ء) سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف جمہوریت کی کشتی کو پار لگائیں گے جو بھی حکومت گرانے کی بات کرے وہ غلط ہے ۔موجودہ حکومت کو اپنے 5 سال پورے کرنے چاہیں ۔وہ منگل کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئین بات ہے کہ جنرل راحیل شریف جمہوریت پسند آفیسر ہیں ، وہ جمہوریت کی کشتی کو پار لگائیں گے۔
جاوید ہاشمی نے کہا کہ جو بھی حکومت کو گرانے کی بات کرے وہ غلط ہے۔موجودہ حکومت کو 5 سال پورے کرنے چاہیں اور ملک میں جمہوریعمل آگے بڑھنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے جب تحریک انصاف نے استعفے جمع کروائے تھے تو میں نے عمران خان سے کہا تھا کہ آپ لوگ اسمبلی سے استعفے واپس لے لیں گے ۔(جاری ہے)
اگر ہمت ہوتی تو میری طرح اسمبلی فلور پر کھڑے ہوکر اپنے استعفے کا اعلان کرتے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو احتجاج کرنا چاہیے مٹھائیاں بانٹنے کی باتیں نہیں کرنی چاہیئیں۔اگر ملک میں انتشار ہوگا تو کوئی تیسری قوت فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے۔ملک سے باہر جائیداد تو سب کی ہے۔ طاہر القادری جو حکومت کے خلاف احتجاج کرتے پھر رہے ہیں ان کی اپنی جائیداد کینیڈا میں ہے۔برابری کی بنیاد پر سب کا احتساب کیاجائے تو اس میں ملک کا بھی فائدہ ہوگا۔(ح ب)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.