حکومت بھارت کے واٹر بم کا فوری تدارک کرے‘ فاؤنڈرز گروپ
بدھ 3 اگست 2016 16:34
(جاری ہے)
یہ ڈیم مکمل ہونے کے بعد بھارت دریائے چناب کا بیس ملین کیوبک میٹر پانی روک سکے گا لیکن متعلقہ پاکستانی حکام خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں حالانکہ پاکستان کی اجازت کے بغیر بھارت کاربن کریڈٹ سرٹیفیکیٹس حاصل کرنے کا مجاز نہیں ہے۔
اعجاز بٹ اور میاں محمد اشرف نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کو اس کے حصے کے پانی سے محروم کرنے کے لیے تین سو کے لگ بھگ چھوٹے اور بڑے ڈیم تعمیر کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دریائے چناب، جہلم اور سندھ کا رخ بدلنے کے لیے بھی سو ارب ڈالر سے زائد کی رقم رکھی گئی ہے۔ یہ پاکستان کے زرعی شعبے کو تباہ کرنے اور پانی سے بجلی کی پیداوار ختم کرنے کی سازش ہے جبکہ بھارت ذخیرہ شدہ پانی پاکستان میں سیلاب لانے کے لیے بھی استعمال کرسکتا ہے۔ فاؤنڈرز گروپ کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے واٹر بم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے کیونکہ یہاں پانی کی قلت سنگین نوعیت اختیار کرچکی ہے۔ 67سال پہلے پاکستان کی فی کس دستیابی 5000کیوبک میٹر فی کس تھی جو آج کم ہوکر 1000کیوبک میٹر فی کس کے قریب رہ گئی ہے جو سال 2020میں مزید کم ہوکر 800کیوبک میٹر رہ جائے گی۔ فاؤنڈرز گروپ کے لیڈرز نے کہا کہ بھارت کی آبی جارحیت کی وجہ سے چناب اور راوی کے اطراف میں 13ملین ایکڑ زرخیز زمین بہت بْری طرح متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہاں زرعی پیداوار میں نمایاں کمی رہی ہے۔ اگر یہی حالات رہے تو پاکستان کو زرعی اجناس درآمد کرنا پڑیں گی جس پر کثیر زرمبادلہ خرچ ہوگا۔ فاؤنڈرز گروپ کے لیڈرز نے کہا کہ بھارت جنوبی ایشیا میں تصادم کی بنیاد رکھ رہا ہے لہذا عالمی فورمز کے ذریعے بھارت کی آبی جارحیت روکی جائے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ بڑے ڈیم بالخصوص کالاباغ ڈیم کی تعمیر فوری شروع کرے۔ حقائق کا کہنا ہے کہ بھاشا ڈیم سے پہلے کالاباغ ڈیم بننا ضروری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
وزیرقانون کی پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر بلخی کی ملاقات، صحت کی بہتر سہولتوں کیلئے اشتراک کار پر اتفاق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا چلاس ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہارافسوس
-
وزیراعلی مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
پی ٹی آئی کی یومِ تاسیس ریلی کا مقدمہ، شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
محسن نقوی کا دھماکے میں صدر پریس کلب خضدار محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار افسوس
-
شیرافضل مروت کے بھائی خالد لطیف مروت کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ کر دیا گیا
-
بورڈ آف ریونیو کے تحت ٹیکسز میں 15 سے 20 سال سے ایک ہی شرح پرمنجمد ٹیکس ریٹس پرنظرثانی کی جائیگی،وزیرخزانہ
-
ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.