بھارتی فضائیہ نے شمالی علاقے میں پاکستانی سرحد کے قریب عجیب و غریب غبارہ نما ایلین کوتباہ کر دیا

جمعرات 4 اگست 2016 20:48

بھارتی فضائیہ نے شمالی علاقے میں پاکستانی سرحد کے قریب عجیب و غریب ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔4 اگست ۔2016ء) بھارتی فضائیہ نے شمالی علاقے میں پاکستانی سرحد کے قریب ایک عجیب و غریب غبارہ نما ایلین کوتباہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی اداروں کو فضاء میں پاکستان کے بارڈر کے قریب ایک غبارہ نما انوکھی چیز نظر آئی جس کے بعد فضائیہ کو متحرک کیا گیا اور بھارتی فضائیہ کے طیارے نے اس غبارہ شکل چیز کو تباہ کر دیا۔ فضائیہ کے ترجمان کے مطابق انکے ریڈار میں اس عجیب وغریب چیز کی بھارتی فضاؤں میں نشاندہی ہوئی اور اسے بھانپنے کے فوری بعد ایک لڑاکا جنگی طیارے نے اسے گرادیا ۔

متعلقہ عنوان :