چینی شہری کوگاڑی کے پیچھے کتا باندھ کر سٹرکوں پردوڑانا مہنگا پڑ گیا

جمعرات 4 اگست 2016 21:32

چینی شہری کوگاڑی کے پیچھے کتا باندھ کر سٹرکوں پردوڑانا مہنگا پڑ گیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4 اگست ۔2016ء ) چین میں ایک شہری نے گاڑی کے پیچھے کتے کو باندھ کر شہر کی سٹرکوں پر گھمایا جس پر شہریوں کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انتظامیہ کو شکایت درج کروائی گئی ۔ بدھ کو بیجنگ کی سڑکوں پر ایک ایسی گاڑی نظر آئی جس کے پیچھے کتے کو باندھا گیا تھا اور کچھ دور چلنے کے بعد کتا شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

سڑک پر موجود دیگر شہریوں نے جب اس منظر کو دیکھا تو فوری طور پر ڈرائیور کو گاڑی روکنے پر مجبور کیا اور مقامی انتظامیہ کو شکایت کی ۔ پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر کتے کی جان بچائی اور اسے طبی امداد کے لئے روانہ کیا گیا۔ شہریوں کے سخت ردعمل پر گاڑی کے ڈرائیور نے بتایا کہ اس کا پالتو کتا گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران دو مرتبہ اس پر حملہ کر چکا ہے اور اس نے شدید پریشانی کے عالم میں کتے کو گاڑی کے ساتھ باندھ کر سٹرکوں پر دوڑانے کا فیصلہ کیا ۔ اس نے کہا کہ وہ اس فیصلے پر نادم ہے اور جانوروں کے ساتھ پیار کرنے والے تمام شہریوں سے معافی کا طلب گار ہے ۔

متعلقہ عنوان :