پاک امریکہ تعلقات اور ملک کی سیکیورٹی کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں اورپنٹا گون کی جانب سے امداد روکے جانے کی بھی خبر پر‘ وزیر دفاع اایوان میں آکر پالیسی بیان دیں،تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری کا مطالبہ

جمعرات 4 اگست 2016 22:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4 اگست ۔2016ء) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری نے مطالبہ کیا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات اور ملک کی سیکیورٹی کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں اورپنٹا گون کی جانب سے امداد روکے جانے کی بھی خبر پر‘ وزیر دفاع اایوان میں آکر پالیسی بیان دیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات اور ملک کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم خبریں شائع ہوئی ہیں۔

جس کے مطابق چھ پاکستانی جہاز امریکہ میں نواڈا میں مشقوں میں حصہ لینے جارہے ہیں۔ اس میں اسرائیل بھی حصہ لے رہا ہے۔ اس کی وضاحت ہونی چاہیے۔ ایک خبر یہ بھی آئی ہے کہ پینٹاگون نے پاکستان کی 300 ملین ڈالر کی امداد روک دی ہے۔ وزیر دفاع اس معاملے پر پالیسی بیان دیں۔