طلباء و طالبات کو امتحان میٹرک پاس کرنے کے بعدپانچ سال تک گیارہویں جماعت میں داخلہ کیلئے اہل قرار دے دیاگیا

جمعرات 4 اگست 2016 23:12

طلباء و طالبات کو امتحان میٹرک پاس کرنے کے بعدپانچ سال تک گیارہویں ..

ڈی جی خان ۔04اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔4 اگست ۔2016ء)ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجا ب نے طلباء و طالبات کو امتحان میٹرک پاس کرنے کے بعدپانچ سال تک گیارہویں جماعت میں داخلہ کیلئے اہل قرار دے دیاہے تاہم امیدوار وں کو بیان حلفی دینا ہو گا کہ انہوں نے اس سے قبل کسی دوسرے ادارہ میں داخلہ نہیں لیا ہے ․ نوٹیفکیشن کے مطابق طلباؤطالبات کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایڈمشن کمیٹی کی سفارشات پرتمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قانون کے مطابق تمام گرلز و بوائز امیدوار وں کو پانچ سال تک گیارہویں جماعت میں داخلہ دیا جائے ․ یہ بات اسسٹنٹ سیکرٹری رجسٹریشن ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان سید عابد جواد نقوی کے ایک مراسلہ میں کہی گئی ہے۔