یمن ، امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 3جنگجو ہلاک
ہفتہ 6 اگست 2016 16:20
(جاری ہے)
سینٹرل کمانڈ کے بیان میں بتایا گیا کہ اے کیو اے پی اس خطے، امریکہ اور دیگرعلاقوں کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ القاعدہ کی یہاں موجودگی یمن کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایک وجہ ہے اور اس نے یمن کی بد امنی کا فائدہ اٹھا کر یہاں محفوظ ٹھکانے بنا لیے ہیں تاکہ ہمارے اتحادیوں اور اس کے ساتھ ساتھ امریکہ اور اسکے مفادات کے خلاف مستقبل کے حملوں کی منصوبہ بندی کی جاسکے۔
ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے 2014 میں یمن کے دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا جس کے بعد بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کو سعودی عرب منتقل ہو نا پڑا۔ تاہم اب یہ یمن کے ساحلی شہر عدن میں واپس منتقل ہو چکی ہے۔سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے خلاف مارچ 2015 میں فضائی کارروائیاں شروع کیں اور یمن پر فضائی اور بحری ناکہ بندی بھی عائد کر دی جس کی وجہ سے یہاں خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی۔اس صورت حال کی وجہ سے یمن عدم استحکام کا شکار ہو گیا ہے اور اس کے نتیجے میں یہاں عسکریت پسند سرگرم ہو گئے۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق کی طرف سے حال ہی میں جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2015 سے حوثی باغیوں کے خلاف شروع ہونے والی سعودی عرب کی کارروائیوں کے دوران 3500 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 6300 زخمی ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن کے عام شہریوں کی 80 فیصد آبادی کو خوراک اور طبی امداد کی اشد ضرورت ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.