دبئی جمیراویلج سرکل:زیرتعمیرعمارت میں لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا ہے۔شہری دفاع دبئی
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 6 اگست 2016 19:29
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اگست2016ء) :دبئی میں ایمریٹس ہلزکی مخالف سمت میں جمیرا ویلج سرکل کے قریب زیرتعمیرعمارت میں سوا بارہ بجے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا،فائربریگیڈ کی ٹیمیں آگ پرقابو پانے کیلئے پہنچ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آگ لگنے والی عمارت کے گردونواح میں آبادی بھی موجود ہے جس کے باعث آگ پرجلد ہی قابو پانے کی کوششیں شروع کردی گئیں۔
آگ لگنے کے باعث آسمان پر دھوئیں کے بادل بن گئے۔(جاری ہے)
گلف نیوز کے مطابق دبئی سول ڈیفنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرینا اور پورٹ سعید فائر اسٹیشن کی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھیں۔فائرفائٹرز نے سوا 12بجے عمارت میں لگنے والی آگ پرقابو پانے کی کوشش شروع کردیں۔شہری دفاع نے چار بج کر پچاس منٹ پرمزید بتایا کہ عمارت میں لگنے والی آگ اب قابو میں ہے۔تاہم واقعہ میں کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔واقعہ سے متعلق جائزہ لیا جارہاہے کہ زیرتعمیر عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا یا کوئی اور وجوہات تھیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.