ہرنائی میں سیلابی ریلے میں 5 گاڑیاں بہہ گئیں 4 افراد جاں بحق ، 4 کو زندہ نکال لیا گیا

13سے زائد افراد لاپتہ

ہفتہ 6 اگست 2016 22:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔6 اگست ۔2016ء) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سیلابی ریلے میں 5 گاڑیاں بہہ گئیں 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد کو زندہ نکال لیا گیا اور 13 سے زائد افراد لاپتہ ہیں جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی کلی زردآلوکے علاقے میں پکنک پوائنٹ پر جانے والے افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے جن میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 13 افراد اب تک لاپتہ ہیں رات کی تاریکی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے ڈسٹرکٹ چیئرمین ہرنائی پستہ خان کاکڑ نے ”آن لائن“ کو بتایا کہ کوئٹہ سے پکنک پر آنے والے پانچ گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 4 افراد کی لاشیں نکالیں جبکہ 4 افراد کو زندہ نکال لیا گیا اور اب تک 13 افراد لاپتہ ہیں اور رات کی تاریکی کے باعث امداد ی سرگرمیاں بھی متاثر ہیں ایف سی ‘ پولیس ‘ لیویز اور مقامی انتظامیہ میں لاپتہ افراد کی تلاش میں ہیں اور زیادہ تر کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے

متعلقہ عنوان :