سعودی عرب میں دہشت گردی کے جرم میں سزایافتہ 526 غیر ملکی تارکین وطن کو ڈیپورٹیشن کا سامنا
پیر 8 اگست 2016 18:04
ریاض۔ 8 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔8 اگست ۔2016ء) سعودی عرب میں دہشت گردی کے جرم میں سزاپانے والے 526 غیر ملکی تارکین وطن کو ان کے متعلقہ ممالک میں واپس بھجوا نے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔
(جاری ہے)
پیر کو سعودی ذرائع ابلاغ نے وزارت انصاف کے ترجمان منصور القفری کے حوالہ سے بتایا کہ نئے پلان کے تحت سعودی عرب میں دہشت گردی کے جرم میں سزا پانے والے 833 افراد میں سے 526 کو سزائیں پوری ہونے کے بعدان کے متعلقہ ملک واپس بھجوادیا جائے گا ۔
ایک عدالتی دستاویز کے مطابق سزایافتہ دہشت گردوں کا زیادہ تر تعلق القاعدہ اور اخوان المسلمون سے ہے جن کو سعودی حکومت نے کالعدم تنظیمیں قرار دیا ہے ۔سزا یافتگان میں حوثیوں کے خیرخواہ اور ایران و بشارلاسد کے لئے سازشیں کرنے والے بھی شامل ہیں ۔ دریں اثناء سعودی حکام نے کہا ہے کہ تحقیقاتی ڈائریکٹو ریٹ کی تحویل میں اس وقت 5176 افراد ہیں جن میں سے 4343 سعودی اور 47یمنی باشندے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.