آزادی خدا کی بہت بڑی نعمت ہے ،ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے‘ریاض چوہدری ، عبدالستار شیخ
تحریک پاکستان کے دوران مسلمانان برصغیر کے اتحاد ویکجہتی کے سامنے انگریز بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا‘ گفتگو
پیر 8 اگست 2016 18:16
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکنان ریاض چودھری اور عبدالستار شیخ نے کہا ہے کہ آزادی خدا کی بہت بڑی نعمت ہے اور ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے، تحریک پاکستان کے دوران مسلمانان برصغیر کے اتحاد ویکجہتی کے سامنے انگریز بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گیا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہور میں جاری تقریبات یوم آزادی کے سلسلے میں ’’میں نے پاکستان بنتے دیکھا‘‘ کے عنوان سے منعقدہ لیکچرکے دوران کیا۔
ریاض چودھری نے کہا کہ پاکستان بیشمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ۔ قائداعظمؒ ہندو کی ذہنیت کو قریب سے دیکھنے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچے تھے کہ ہندو اور مسلمان کبھی اکٹھے نہیں رہ سکتے ہیں۔(جاری ہے)
1945-46ء کے انتخابات میں مسلم لیگ نے شاندار کامیابی حاصل کی ۔ عبدالستار شیخ نے کہا کہ قائداعظمؒکی عظمت کا اعتراف ان کے مخالفین بھی کرتے ہیں ۔ تحریک پاکستان کے ایام میں مسلمانان برصغیر نے قائداعظمؒ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور قائداعظمؒ بھی ان کی توقعات پر پورا اترے۔
نئی نسل تحریک پاکستان ، دوقومی نظریہ اور قیام پاکستان کے حقیقی اسباب ومقاصد سے ضرور آگہی حاصل کرے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اس مملکت کو قائداعظمؒ اورعلامہ محمد اقبالؒ کی خواہشات کے عین مطابق ایک جدید اسلامی جمہوری فلاحی ملک بنانے کیلئے ہر ایک اپنا کردار ادا کرے۔ریاض چودھری اور عبدالستار شیخ نے پروگرام کے دوران تحریک پاکستان‘ 1945-46ء کے دوران مسلم لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم کے حوالے سے متعدد واقعات بھی سنائے۔ تقریبات یوم آزدی کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.