پیما کی سول ہسپتال کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت، ڈاکٹرز کی ہسپتالوں میں طبی خدمات اور خون کا عطیہ دیا
پیر 8 اگست 2016 18:54
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک کی ہدایت پر سول ہسپتال کوئٹہ میں دہشتگردی کے ہولناک واقعے کے بعد پیما ممبران نے ہسپتالوں میں امدادی خدمات سرانجام دیں اور خون کا عطیہ بھی دیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی ہر حال میں غیر انسانی فعل ہے لیکن ایک ایسی جگہ کو ہدف بنانا جہاں مریض اور زخمی اپنی بیماریوں کا علاج کروانے آتے ہوں انتہائی شرمناک ہے۔
اگر مساجد، ہسپتال اور سکول ہی غیر محفوظ ہو جائیں تو کہاں امن کی ضمانت دی جا سکتی ہے ۔ پیما صدر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ہر حوالے سے اس کی تحقیقات کرے اور ملک کو خون میں نہلانے والے عناصر کو عبرت کا نشان بنائے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پیما ان کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.