کوئٹہ بم دھماکے میں بے گناہ انسانوں کو موت کی نیند سلادینے والے بد ترین دہشت گرد ہیں،مرتضیٰ وہاب
وکلاء اور تمام شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے پاکستانی اپنے اتحاد سے دہشت گردی کو ناکام بنائیں گے،مشیر قانون سندھ
پیر 8 اگست 2016 19:05
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 اگست ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ کے مشیر قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی نے آج سول اسپتال کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے اور زخمیوں کے لئے دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانوں کو موت کی نیند سلادینے والے بد ترین دہشت گرد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ واقعے میں شہید ہونے والے وکلاء، صحافیوں اور دیگر بے گناہ افراد کے لواحقین کے ساتھ پوری پاکستانی قوم ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور وکلاء اور تمام شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے پاکستانی اپنے اتحاد سے دہشت گردی کو ناکام بنائیں گے۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور افواج نے بے مثال قربانیاں دہ ہیں اور آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.