مغوی بچوں کے خاندانوں کو نفسیاتی خدمات کی فراہمی اور آگاہی مہم جاری
ہلالِ احمر کے زیرِ اہتمام ماہرینِ نفسیات پر مشتمل ٹیمیں متحرک، احتیاطی تدابیر سے متعلق لٹریچر کی تقسیم
پیر 8 اگست 2016 21:20
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 اگست ۔2016ء )ہلالِ احمر نے مغوی بچوں کے خاندانوں کو نفسیاتی خدمات کی فراہمی شروع کر دی ہے تاکہ ان کی ذہنی اور نفسیاتی حوالے سے مدد کی جا سکے۔ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو حفاظتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا جا رہاہے۔ ہلالِ احمر کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الہی کی خصوصی ہدایت پر لاہور کے متاثرہ علاقوں میں ماہرینِ نفسیات پر مشتمل ٹیمیں متاثرہ خاندانوں تک پہنچ رہی ہیں یہ ٹیمیں متاثرہ خاندانوں کی نفسیاتی حوالے سے ہر طرح کی مدد کر رہی ہیں۔
ہلالِ احمر پاکستان کے زیرِ اہتمام آگاہی مہم بھی چلا ئی جارہی ہے جس کے تحت سکولوں، محلوں، ریلوے سٹیشن، لاری اڈوں، تجارتی مراکز، پبلک مقامات پر معلوماتی لٹریچرتقسیم کیے جا رہے ہیں جن پر گمشدگی سے بچاؤ کی احتیاتی تدابیر درج ہیں۔(جاری ہے)
اپنے پیغام میں چئیرمین ہلال احمر پاکستان ڈاکٹر سعید الہی نے دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہلالِ احمر کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کو نفسیاتی امداد کی فراہمی کا مقصد ان کی دلجوئی کرنا ہے۔بچے ہمارا کل ہیں ان کا اغوا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے ۔ہلال احمر اپنی بساط کے مطابق نفسیاتی امداد اور عوام الناس میں احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی مہم جاری رکھے گی۔
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.