بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلی نے خود کشی کرلی
سپریم کورٹ نے چند ہفتے قبل کالیکھو پول کو عہدے سے ہٹانے اور کانگریس کی حکومت بحال کرنے کا حکم دیا تھا
منگل 9 اگست 2016 13:31
گوہاٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلی کالیکھو پول نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلی کالیکھو پول نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی ہے ۔سپریم کورٹ نے چند ہفتے قبل ہی کالیکھو پول کو وزیر اعلی کے عہدے سے ہٹانے اور کانگریس کی حکومت بحال کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
رپورٹ کے مطابق کالیکھو پول کی عمر 47 سال تھی اور ان کی لاش ایتا نگر میں واقع وزیراعلی ہاؤس میں لٹکتی ہوئی پائی گئی۔واضح رہے کہ دسمبر 2015 تک کالیکھو سیاسی جماعت کانگریس کے ساتھ تھے لیکن پھر انہوں نے اسمبلی میں موجود بعض ارکان کے ساتھ مل کر بغاوت کردی تھی، وفاق نے 26 جنوری کو گورنر راج نافذ کردیا تھا اور کانگریس کے 21 ارکان اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت کے بعد کالیکھو فروری میں وزیر اعلی بن گئے تھے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.