دہشتگردی کیخلاف سیاسی اختلافات بھلا کرمتحد ہیں۔عمران خان
مارشل لاء کو بلانے کا کوئی مطالبہ نہیں ہے،پاکستان سے مارشل لاء کا وقت چلا گیا،جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے،پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اوردہشتگردوں کو مل کر شکست دینگے،دہشتگردی کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں،وزیراعظم کو قانون کے نیچے لانا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ منگل 9 اگست 2016 16:07
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سانحہ کوئٹہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف سیاسی اختلافات بھلا کرہم سب متحد ہیں،پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اوردہشتگردوں کو مل کر شکست دینگے،دہشتگردی کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں،مارشل لاء کو بلانے کا کوئی مطالبہ نہیں ہے،پاکستان سے مارشل لاء کا وقت چلا گیا،جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے،وزیراعظم کو قانون کے نیچے لانا ہے۔
انہوں نے آج سول ہسپتال اور سی ایم ایچ کوئٹہ میں زخمیوں کی عیادت کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے ورثاء اور زخمیوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔دہشتگردی سے سب سے زیادہ پختونخواہ متاثر ہواہے۔(جاری ہے)
پولیس کو غیرسیاسی کردیا جائے تو دہشتگردی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔اس دھماکے کے پیچھے کیا تھا،کون تھا،کیا وجوہات تھیں،جب تک پوری معلومات نہیں ملتی کسی پر انگلی نہیں اٹھاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ہم سب اکٹھے ہیں۔نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک جمہوریت کو بہتر کرنے کی تحریک ہے۔جوڈیشل کمیشن کے تحت سب سے زیادہ دھاندلی بلوچستان میں ہوئی ہے۔جمہوریت مضبوط ہوگی تو خوشحالی آئیگی۔عمران خان نے کہا کہ پامانا پیپرزپر تحقیقات کی ڈیمانڈ سب کی مشترکہ ہے۔پاناما تحقیقات سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ مغرب میں جمہوریت کے تحت بادشاہ کو قانون کے نیچے لانے کیلئے جدوجہد کی گئی تھی وہاں بادشاہ عوام کو جواب دہ ہے۔برطانوی وزیراعظم کوپارلمنٹ میں آکر جواب دینا پڑا۔جبکہ ابھی تک ہمارا وزیراعظم خود کو قانون سے اوپر سمجھتا ہے۔ہماری جدوجہد قانون کی بالادستی اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ مارشل لاء کا ٹائم چلا گیا۔اگر جمہوریت اور پارلیمنٹ کو وزیراعظم جواب نہیں دیتا۔تو پھر جدوجہد کرنا ہوگی۔پچھلے چار مہینے سے وزیراعظم جواب نہیں دے رہے۔انہوں نے کہا کہ پاناماپیپرز کی انکوائری کیلئے ٹی اوآرز پرساری پارٹیوں کے دستخط ہیں اگر ہمیں ٹی اوآرز پر اعتراض نہیں تو وزیراعظم کو بھی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔مارشل لاء کو بلانے کا کوئی مطالبہ نہیں ہے۔اگر جمہوریت ہے تو وزیراعظم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں۔ہمارا وزیراعظم خود کو قانون سے بالا سمجھتا ہے،وزیراعظم کو قانون کے نیچے لانا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے دبئی سے سکردو کے لئے 3 مئی سے براہ راست پروازیں شروع کر رہا ہے، قونصل جنرل حسین محمد
-
کیا ہم نے سائفر گائیڈلائنز کا کتابچہ واپس کر دیا ہی یہ نہ ہو نا کہ پھر ہمارے خلاف بھی ایف آئی آر ہو جائے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے ریمارکس
-
متحدہ عرب امارات کا العین کے حکمران نمائندے شیخ تہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر سات روزہ سرکاری سوگ کا اعلان
-
توشہ خانہ کیس: عمران خان کی جانب سے نیب کی طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
-
پاکستان کسی غیرملکی حکومت یا ملٹری کو اڈے فراہم نہیں کرے گا ،دفترخارجہ
-
کابینہ ڈویژن نے رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیر اعظم تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ذمہ داریاں بھی سنبھال لیں
-
پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی دعوے ہوامیں اڑدیئے
-
پی ٹی آئی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
-
غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی و دیگر فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب
-
ایف بی آر کے لئے تاجروں کی رجسٹریشن کا عمل درد سربن گیا
-
سعودی عرب کے ساتھ ممکنہ جوہری معاہدہ، بائیڈن سے احتیاط کا مطالبہ
-
چار روز بعد آخر کار پی ٹی اے نے ایف بی آر کے احکامات پر خاموشی توڑ دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.