ون ویلنگ کے خاتمے اور روڈ سیفٹی بارے شہریوں میں01لاکھ سے زائد پمفلٹس تقسیم
چیف ٹریفک آفیسر کا ون ویلنگ کے شعور اجاگر کرنے کیلئے لگائے گئے ٹریفک آگاہی کیمپ کا دورہ
منگل 9 اگست 2016 17:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء ) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے شہریوں کوون ویلنگ جیسے خونی کھیل سے دور رکھنے اورمحفوظ سفر کا شعور بیدار کرنے کیلئے مال روڈ پر لگائے گئے ٹریفک آگاہی کیمپ کا وزٹ کیا۔اٹلس ہنڈا کی معاونت سے لگائے گئے کیمپ میں سی ٹی او کے ہمراہ مینجر اٹلس ہنڈا تسلیم شجاع ،ٹریفک افسران اور شہری شریک تھے،سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ نے کہا اس مہم کے دوران اب تک شہریوں میں 01لاکھ سے زائد شعور بیداری پمفلٹس تقسیم کیئے جا چکے ہیں۔
سی ٹی او نے کہا کہ 14اگست تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران لبرٹی ،جیل روڈ،بھاٹی اور اک موریہ پل سمیت شہر کے مختلف رش والے علاقوں میں کیمپ جاری رہیں گے ۔انہوں نے انچارج ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کو ہدایت کی کہ شہریوں کو خصوصی طور پرون ویلنگ کے نقصانات بارے بریف کرتے ہوئے روڈ سیفٹی ،ون ویلنگ بارے لیکچر ز کا باقاعدگی سے اہتمام کریں ۔(جاری ہے)
طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ہم سب کااخلاقی فرض ہے کہ ہم اپنے پیاروں کواس خونی کھیل سے دوررکھیں، نوجوان نسل مستقبل کاقیمتی اثاثہ ہیں اور ملک وقوم کے مستقبل کوون ویلنگ کی نذر ہو نے نہیں دیا جا ئے گابلکہ ہمیں انکی توانائیوں کوتعمیراتی کاموں کیلئے وقف کرناچاہیے۔
سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کے خاتمے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے جس پر عملدرآمد کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جارہے ہیں، ایسے میں نوجوان نسل کو اس خونی کھیل سے دور رکھنے میں میڈیا اور والدین کوبھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.