پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اﷲ کا سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ، دھماکے کے زخمیوں کی عیادت
قوم اورمسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، ہمارے حوصلے بلند ہیں،دہشتگردوں اور ان کے معاونین کو یقینی شکست ہوگی، ایڈمرل ذکاء اﷲ کی گفتگو
منگل 9 اگست 2016 18:52
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکاء اﷲ نے سول ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں کوئٹہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔اس دوران نیول چیف نے کہا کہ قوم،مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم،ثابت قدم ہے اور ہمارے حوصلے بلند ہیں،دہشتگردوں کو انشاء اﷲ یقینی شکست ہوگی۔
(جاری ہے)
منگل کوترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ کوئٹہ کے سول ہسپتال کا دورہ کیا جہاں خودکش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی اور فاتحہ خوانی کی۔
نیول چیف نے کہا کہ قوم،مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم،ثابت قدم ہے اور ہمارے حوصلے بلند ہیں،دہشتگردوں اور ان کے معاونین کو یقینی شکست ہوگی۔نیول چیف نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور کمانڈر سدرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سے سول ہسپتال میں ملاقات بھی کی۔نیول چیف نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے ہر ممکن مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.