حکومت عدم مساوات کو ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، عدم مساوات کاخاتمہ حکومتی ایجنڈے میں شامل ہے، اس کیلئے معاشرے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو شامل کیا جائے گا
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا یو این ڈی پی کے تعاون سے منعقدہ سیمینار سے خطاب
منگل 9 اگست 2016 20:53
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدم مساوات کو ختم کرنے کے لئے حکومت پر عزم ہے اور اقدامات اٹھا رہی ہے، عدم مساوات کو ختم کرنا حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے اور اس کے لئے معاشرے کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو شامل کیا جائے گا ۔ وہ منگل کو عدم مساوات کو کو پبلک ایجنڈے میں شامل کرنے کے لئے یو این ڈی پی کے تعاون سے ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔
سیمینار میں سرکاری حکام، ماہرین، ایکیڈمیا اور سول سوسائٹی کے سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتصادی عدم مساوات ہی صرف معاشرے میں نا برابری کو جنم نہیں دیتی بلکہ اس میں اور بہت سارے چیزیں ہیں جو اثر انداز ہوتی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وژن 2025 تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد بنایا گیا ہے جی ڈی پی میں اضافے سے صرف پاکستان کو 2025 تک پہلی 25 مستحکم معشیتوں میں شامل نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس کے لئے پائیدار ترقی اور وسائل کی دستیابی میں مساوات کی ضرورت ہے۔
پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے ئے پارلیمنٹ میں متفقہ قراردا منظور کی ہے۔۔انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول پاکستان کا قومی ایجنڈا ہے۔۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم، صحت اور دوسری سہولیات مہیا کرنا عالمی ضرورت نہیں بلکہ ہماری قوی ضرورت بھی ہے۔۔انہوں نے کہا کہ دولت کی برابر تقسیم عدم مساوات کو ختم کرنے کے لئے ضروری ہے۔وفاقی وزیر نے تعلیم کے شعبے میں عدم مساوات کو ختم کرنے کے لئے حکومت کے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر اپنی تجاویز دیں جس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.