قوم دہشت گردی کے آگے نہیں جھکے گی، کوئٹہ سانحہ نے قوم کو سیسہ پلائی دیوار بنا دیا ہے
ڈاکٹر معصوم یاسین زئی اور دیگر کا اسلامی یونیورسٹی کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب
منگل 9 اگست 2016 22:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) ’’ سانحہ کوئٹہ پر کیا کہا جائے اور کیا لکھا جائے ، ہر دل زخمی ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے ۔ پوری قوم اس غم کو اپنا غم جاں خیال کر رہی ہے ‘‘ ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس میں کیا گیا ۔
ریفرنس کی صدارت یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے کی ۔ سیمینار میں یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر محمد بشیر، تمام عمداء (ڈینز) ڈائریکٹرز ، افسران، ملازمین اورطلبہ و طالبات نے کثیرتعداد میں شرکت کی اور کوئٹہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے کوئٹہ کے سانحہ پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزدل دہشت گردوں نے کوئٹہ کے وکلاء پر حملہ کرکے پورے پاکستان کو غم والم میں ڈبونے کی سازش کی ہے لیکن دشمنوں کو یہ پتہ نہیں کہ کوئٹہ کے سانحہ نے پوری قوم کو پہلے سے زیادہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنا دیا ہے اور ہماری قوم نے دہشت گردی کوجڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کو ایک بار پھر دہرایا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.