کوئٹہ دھماکا،گوگل کا مین پیج پر موم بتی روشن کرکے متاثرین کو خراج عقیدت
منگل 9 اگست 2016 22:16
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) دنیا کے بڑے اور معروف سرچ انجن کی جانب سے کوئٹہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی یاد میں اپنے مین پیج پر ’موم بتی‘ روشن کی گئی۔کوئٹہ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں غم و غصے کا اظہار اور متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔
پیر کے روز کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 112 زخمی ہوئے تھے۔اس افسوسناک واقعے پر جہاں ملک بھر میں سوگ کی فضا قائم ہے، وہیں دیگر ممالک میں بھی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے ورثا کے غم میں ’گوگل‘ بھی شریک نظر آتا ہے اور اپنے اسی غم کے اظہار کے لیے دنیا کے بڑے اور معروف سرچ انجن کی جانب سے کوئٹہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی یاد میں اپنے مین پیج پر ’موم بتی‘ روشن کی گئی ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.