انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بری طرح ناکام محمد حفیظ بھی ساتھ اوپنرز کو مشورے دینے لگے
بدھ 10 اگست 2016 14:20
برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) ناکامیوں سے دوچار محمد حفیظ ساتھی اوپنرز کو مشورے دینے لگے، ان کا کہنا ہے کہ نوجوان شان مسعود اور سمیع اسلم کو مینجمنٹ کے اعتماد کا بھرم رکھنا ہوگا۔ ایک انٹرویو میں محمد حفیظ نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف چند اننگز میں اچھا آغاز کرنے کے باوجود بڑے اسکور بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا،البتہ اب بھی پرامید ہوں کہ اوول ٹیسٹ میں اپنی صلاحیتیں ثابت کردونگا۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ شان مسعود اور سمیع اسلم باصلاحیت کھلاڑی اور انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم جمانے کیلیے کوشاں ہیں،کیریئر کے آغاز میں ہی اچھی کارکردگی دکھانا بڑا مشکل کام ہے۔مینجمنٹ ان کو مکمل سپورٹ کررہی ہے، اب یہ دونوں اوپنرز پر ہے کہ اس اعتماد کا بھرم رکھیں، ایک سینئر کھلاڑی کے طور پر میں کسی بھی کرکٹر کی معاونت کیلیے تیار ہوں،انھوں نے کہا کہ صرف انفرادی کامیابیاں حاصل کرلینا کافی نہیں، تجربہ کار پلیئرز کو ملک کیلیے ورثہ بھی چھوڑ کر جانا چاہیے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.