پشاور کے غریب کوچوان کا بیٹا ٹینس سٹار بن گیا ، 18میں سے 13ٹائٹل جیت کر سب کو حیران کردیا
بدھ 10 اگست 2016 14:22
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) پشاور کے غریب کوچوان کا بیٹا ٹینس سٹار بن گیا ، تین سالوں میں 18میں سے 13ٹائٹل جیت کر سب کو حیران کردیا ۔تفصیلات کے مطابق 14سالہ محمد شعیب تین سال پہلے ٹینس کورٹ میں داخل ہوا تو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اسے اتنی کامیابیاں نصیب ہوسکتی ہیں ۔ شعیب اب تک قومی سطح کے 18 مقابلوں میں حصہ لے چکا ہے جن میں سے 13 ٹائٹل اس کے نام رہے اور پانچ مقابلوں میں وہ دوسرے نمبر پر رہا ۔
شعیب پچھلے چار سالوں سے انڈر 14 کا قومی چیمپیئن بھی ہے ۔ پشاور کے نواحی علاقہ پشتہ خرہ کے رہائشی محمد شعیب کے والد تانگہ چلاتے ہیں ۔ ٹینس جیسے مہنگے کھیل سے وابستہ شعیب کو ہمیشہ گھرسے سپورٹ ملی ۔ اس کے والد اپنی تمام تر بچت اس کے مہنگے شوق کی نذر کر دیتے ہیں ۔(جاری ہے)
دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ ٹینس میں بھی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔ ٹینس کی کئی کیٹگریز کے قومی چیمپیئن خیبر پختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں ۔
خیبرپختونخوا کی سرزمین نے ہر کھیل سے تعلق رکھنے والے بہترین کھلاڑیوں کو جنم دیا ہے ، حکومتی توجہ زیادہ سے زیادہ ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے اور اسی سے ممکن ہے آگے بڑھو پاکستان کا خواب ۔ محنت اور لگن سچی ہوتودنیا کے ہر میدان میں کامیابی انسان کے قدم چومتی ہے ۔ پشاور کے ٹینس سٹار محمد شعیب اس کی زندہ مثال ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.