بھارت ،گجرات میں ہندو ؤں نے مسلمان خاتون کی دیوی کے طور پر پوجا شروع کردی
بدھ 10 اگست 2016 15:11
(جاری ہے)
یہاں 800برس پرانا ڈولا ماں کا مندر واقع ہے۔
جھلاسن سے متصل گاں لول کے بی جے پی کے مقامی رہنما مکیش پٹیل نے اس بارے میں بتایا کہ ڈولا ماں ایک مسلمان خاتون تھیں۔ ایسا ہمارے باپ دادا نے ہمیں بتایا تھا۔ڈولا ماں کی کہانی سناتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ جب گاؤں میں لٹیرے آتے تھے اور گاں کو لوٹ کر چلے جاتے تھے تو پڑوس کے گاؤ ں سے گزرنے والی ایک مسلمان خاتون نے دیکھا کہ جھلاسن گاں میں لوٹ مچی ہوئی ہے۔ انھوں نے رک کر ڈاکوں کو للکارا اور لڑتے لڑتے جان دے دی۔ آج جہاں مندر ہے وہ وہیں ہلاک ہوئی تھیں۔ اس کے بہت برسوں بعد ان کے نام پر مندر تعمیر ہوا۔ ہماری ان سے عقیدت ہے۔ وہ ہماری حفاظت بھی کرتی ہیں اور ہماری تکلیفیں بھی دور کرتی ہیں۔جھلاسن گاؤ ں کے جو لوگ بیرون ملک آباد ہیں، ان میں امریکی خلا باز سنیتا ولیمز کے والد دیپک پنڈیا بھی شامل ہیں۔دیپک پنڈیا 22 برس کی عمر تک جھلاسن ہی میں رہتے تھے، جس کے بعد وہ امریکہ چلے گئے تھے۔ سنیتا ولیمز جب پہلی بار خلا میں جانے والی تھیں تو وہ اپنے والد کے ساتھ ڈولا ماں کے مندر میں حاضری دینے آئی تھیں۔مندر کے پجاری دنیش پنڈیا نے بتایا کہ جھلاسن کا بیرونِ ملک مقیم کوئی بھی باشندہ ہوائی اڈے سے براہ راست ڈولا ماں کے درشن کرنے کے بعد ہی گھر جاتا ہے۔گاؤں کے رہائشی وشنو پٹیل نے بتایا کہ ڈولا ماں کے مسلمان ہونے کے باوجود گاں میں ایک بھی مسلمان خاندان نہیں ہے۔ تاہم اتوار اور جمعرات کو ڈولا ماں کے منت کا دن سمجھا جاتا ہے۔ اس دن کو اردگرد کے دیہات سے بڑی تعداد میں مسلمان بھی آتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.