شہداد پور،جشن آزادی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، شہریوں نے اپنے گھروں اور دکانوں پر قومی پرچم لگانا شروع کر دئیے
بدھ 10 اگست 2016 17:19
شہدادپور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء)جشن آزادی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، شہریوں نے اپنے گھروں اور دکانوں پر قومی پرچم لگانا شروع کر دئیے ۔ تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے حوالے سے شہدادپور میں زور شورسے تیاریاں کی جاری ہیں ۔ اس سلسلے میں شہریوں نے اپنے گھروں اور دوکانوں پر قومی پرچم لگانا شروع کر دئیے ہیں جبکہ پاکستانی پرچم اور خوبصورت اسٹیکرز اور بیجز کی فروخت کرنے والی دوکانوں اور اسٹالوں پر لاؤڈ اسپیکر لگاکر قومی و ملی نغموں اور قومی ترانے بجانے کا سلسلہ جاری ہے ۔
ان دوکانوں اور اسٹالوں پر اسٹیکرز ، قومی پرچم ، جھنڈیاں اور دیگر بیجز کی خریداری کا سلسلہ پورے دن جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے ایک قومی جوش و جذبہ واضع طور پر محسوس کیا جارہا ہے ۔(جاری ہے)
جبکہ دوسری جانب شہر کے علاوہ قریبی دیہاتوں میں نوجوان اور بچے اپنی موٹر سائیکلوں اور سائیکلوں پر چھوٹے قومی پرچم لگاکر گھوم رہے ہیں ۔اس کے علاوہ 14 ۔ اگست جشن آزادی والے روز مختلف سیاسی ، سماجی اور دینی تنظیموں کی جانب سے پروگراموں کا اعلان کیا گیا ہے ۔
جس کے تحت میونسپل کمیٹی کی جانب سے مین پروگرام گورنمنٹ مین سندھی پرائمری اسکول میں پرچم کشائی اور اسکولوں کے بچوں کے درمیان ملی و قومی نغموں اور تقاریر کے مقابلے منعقد ہوں گے ۔ وائس آف شہدادپور سٹیزن آرگنائزیشن ، فیضان فاؤنڈیشن اور سندھ جرنلسٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے اسپتال کے مریضوں اور جیل میں قیدیوں میں مٹھائی اور پھل تقسیم کئے جائیں گئے ۔ گورنمنٹ اسکولوں اور پرائیویٹ اسکولوں میں قومی وملی نغموں کے پروگرام منعقد ہوں گے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.