آٹے کی افغانستان اور کمندر کے راستے ایکسپورٹ کیلئے فیک پالیسی ختم کرکے ایک جیسی پالیسی بنائی جائے‘ڈاکٹر بلال صوفی
فلور ملز انڈسٹری اس وقت بحران کا شکار ہے،عوام کو صرف رمضان کے ماہ میں ریلیف دینے کی بجائے پورا مناسب ریٹ پر آٹا فراہم کیا جائے
بدھ 10 اگست 2016 18:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء ) اضافی گندم کی برآمد کے لئے ٹی سی پی کا فورم استعمال کیا جائے،آٹے کی افغانستان اور کمندر کے راستے ایکسپورٹ کے لئے فیک پالیسی ختم کرکے سب کے لئے ایک جیسی پالیسی بنائی جائے،گندم کی سپورٹ پرائس اور ایشو پرائس کو پانچ سال کے لئے منجمند کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریکی قائمہ کمیٹی برائے فلور میلنگ انڈسٹری کے چیئرمین ڈاکٹر بلال صوفی نے فلور ملز کو در پیش مسائل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ حکومت اضافی فلور میلنگ انڈسٹری کو روکنے کے لئے نئی فلور ملوں کے قیام پر پابندی لگائی جائے۔فلور ملز انڈسٹری اس وقت بحران کا شکار ہے،عوام کو صرف رمضان کے ماہ میں ریلیف دینے کی بجائے پورا مناسب ریٹ پر آٹا فراہم کیا جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مختلف بارڈرز سمیت سمندر کے راستے بھی گندم اور گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ کیلئے کھولے جائیں انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 6 لاکھ ٹن گندم اور مصنوعات کی ایکسپورٹ کریں گے جبکہ بعد ازاں ملک میں پڑی مزید فاضل گندم ایکسپورٹ کرنے کی بھی اجازت حاصل کریں گے تاکہ ہمارے ملک کی بند پڑی فلور ملنگ انڈسٹری کی بحالی ممکن ہو سکے۔
اجلاس میں عبدلجبار خالد،ملک جاوید،افتخار سندھو،حاجی وحید سمیت دیگر ممبران نے بھی اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.