امریکی ویزے حاصل کرنے کے خواہش مند جعلی صحافیوں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
عدالت نے ملزمان عدیل انعام ، نعیم اختر ، محمد شہزاد اور محمد فیصل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی
بدھ 10 اگست 2016 20:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے امریکی انتخابات کی کوریج کے بہانے امریکی ویزے حاصل کرنے کے خواہش مند جعلی صحافیوں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ایف آئی اے نے امریکی سفارت خانہ کے باہر سے گرفتار میڈیا کے جعلی نمائندوں کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسلام آباد کے ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان الدین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے ملزمان سے تفتیش کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمان پیشے کے اعتبار سے ٹیچر،ڈرائیور، کسان اور نائی ہیں جنہوں نے خود کو پروڈیوسر ز اور کیمرا مین ظاہر کر کے میڈیا کے فرضی ناموں پر امریکی انتخابات کی کوریج کے بہانے امریکی ویزے حاصل کرنے کی کوشش کی اور جعلی دستاویزات کی بنیاد پر یکم اگست کو گرفتار ہوئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.