چین کی اعلیٰ قیادت کا سانحہ کوئٹہ پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی ، دہشتگرد حملے کی شدید مذمت
چینی حکومت اورعوام مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں ،چینی صدر کا پاکستانی ہم منصب سے تعزیت کا اظہار چینی سفارتخانے میں تقریب کا انعقاد ،کوئٹہ دھماکے کے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی
بدھ 10 اگست 2016 21:31
بیجنگ / اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ نے سا نحہ کو ئٹہ پر پا کستان سے اظہار یکجہتی کر تے ہو ئے واقعہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور کہاہے کہ چینی حکومت اورعوام مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں،دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستانی کاوشوں کی حمایت جاری رکھیں گے ۔
بدھ کو اپنے پاکستانی ہم منصب ممنو ن حسین کے نام بھیجے جا نے والے علیحدہ تعز یتی پیغام میں شی جن پنگ نے دھماکے سے متاثرہ خا ندا نوں کے ساتھ یکجہتی اور تعز یت کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ عوام کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں ، کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی خبر کا سن کر مجھے انتہائی دکھ ہوا جس میں متعدد افراد جاں بحق وزخمی ہوئے ۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.