سود ی کاروبار ایک جرم ہے ،اس کے خلاف اﷲ اور رسول اﷲ ؐنے اعلان جنگ کیا ہے مگر قائد اعظم ؒ کے پاکستان کے دعویدار ملک و قوم کو سود کی لعنت میں گھسیٹ رہے ہیں ،آئین کا آرٹیکل 31حکمرانوں کو معاشرے کی قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق تشکیل کا حکم دیتا ہے
ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کاسیمینار سے خطاب
بدھ 10 اگست 2016 21:40
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ سود ی کاروبار ایک جرم ہے ،اس کے خلاف اﷲ اور رسول اﷲ ﷺ نے اعلان جنگ کیا ہے مگر قائد اعظم ؒ کے پاکستان کے دعویدار ملک و قوم کو سود کی لعنت میں گھسیٹ رہے ہیں ۔آئین کا آرٹیکل 31حکمرانوں کو معاشرے کی قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق تشکیل کا حکم دیتا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء اکیڈمی منصورہ میں سودی بنکاری کے خلاف منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سیمینار سے ڈاکٹر عمران اشرف عثمانی ،شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبد المالک اور معروف سکالر احمد علی صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ دسمبر 1991میں وفاقی شرعی عدالت نے سود کے خلاف تاریخی فیصلہ دیا ،مگر ہمارے حکمران گزشتہ پچیس سال سے اس فیصلہ کے خلاف اپیل میں ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی معاشی نظام زیرو انٹرسٹ تک پہنچ چکا ہے اور معیشت کے بڑے بڑے عالمی ماہرین اسلام کے عادلانہ نظام معیشت کو معاشی مسائل کا حل قرار دے رہے ہیں جبکہ ہمارے حکمران محض آئی ایم ایف اور صیہونی مالیاتی اداروں کے دباؤ پر اﷲ تعالیٰ سے جنگ مول لے رہے ہیں اور مرعوب ذہنیت کا سیکولر طبقہ سودی معیشت کو چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.