سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ کی کا رروائی ،گاڑیاں چھیننے والے بین الصوبائی دو گینگزکے تین ارکان گرفتار
جمعرات 11 اگست 2016 21:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 اگست ۔2016ء ) اسلام آ باد سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ اے سی ایل سی کی کا رروائی ،گاڑیاں چھیننے اورچوری کرنے والے بین الصوبائی دو گینگزکے تین ارکان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے چوری اور ڈکیتی میں چھینے گئے تین مزدا ٹرک، ایک عدد مہر ان کا ر ، ایک عدد موٹر سائیکل ہنڈا CD-70 اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد،ملزمان راولپنڈی اسلام آباد گجرات ،بھمبر سے گاڑی چوری اور چھینے کے متعدد مقدمات میں قبل ازیں چالان شدہ ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیانی کی خصوصی ہد ایا ت پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن ریٹائر محمد الیاس نے گا ڑ یا ں چوری اور چھیننے کی وارداتو ں میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے زیر نگرانی محمد فیاض رانجھا انچارج اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس نے راولپنڈی اسلام آباد اور دیگر اضلاع سے گاڑی چوری کرنے اور چھینے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرفراز احمد اے ایس آئی کو خصوصی ٹاسک دیا سرفراز احمد اے ایس آئی نے اپنی ٹیم محمد عرفان ہیڈ کنسٹیبل ،لیاقت علی و ملازمان قمرسجاد ،محمد تنویر اور محمد نثارنے تما م تر ضر وری وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اسلام آباد و راولپنڈی ،گجرات ،آزاد کشمیر سے گاڑی چوری اور چھینے کی بیسیوں وارداتوں میں ملوث گروہ کے دو ارکان محمد سلیم عرف ضلعے وال ولد محمد گلزارسکنہ ڈھوک للا ضلع بھمبر ،شاہد محمود عرف کالا ولد رحم داد سکنہ پوٹھی ضلع بھمبر آزاد کشمیر کے قبضہ سے چوری اور ڈکیتی میں چھینے گئے تین مزدا ٹرک ایک عدد موٹر سائیکل ہنڈا CD-70 اور واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل برآمد کر لیے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.