حنیف محمد میرے لیے باعث تحریک تھے ‘ ظہیر عباس
جمعہ 12 اگست 2016 13:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیرعباس نے لٹل ماسٹر حنیف محمد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میرے لیے تحریک کا سبب تھے۔ایک انٹرویو میں ظہیرعباس نے کہا کہ حنیف محمد جیسے عظیم کرکٹر پاکستان میں بہت کم پیدا ہوئے اور ان کی کارکردگی کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
آئی سی سی کے سابق صدر نے کہا کہ وہ میرے لیے کچھ خاص کرنے کی تحریک کا باعث تھے اور ان کی جانب سے کی گئی مدد اور کیریئر کے دوران حوصلہ افزائی پر میں ہمیشہ ان کا مشکور رہوں گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ حنیف محمد کہا کرتے تھے کہ میں ان کا ریکارڈ توڑ دوں گا ‘ظہیرعباس نے کہا کہ 1971 میں پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ میں وہ پہلے شخص تھے کہ جنھوں نے مجھے ون ڈاوٴن پوزیشن پر کھیلنے کی تجویز دی تھی ‘وہ کرکٹ کے ماہر تھے اور انھوں نے ہر پاکستانی بلے باز کی بری فارم کے دوران مدد کی۔
ظہیر عباس نے لٹل ماسٹر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی شخصیت تھی کہ کرکٹرز ان کے ساتھ کھڑے ہونے کو فخر سمجھتے تھے۔انہوں نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ان کی 337 رنز کی اننگز کو کرکٹ کی تاریخ میں عظیم ترین کارکردگی میں شمار کی جائے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.