لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی حوالگی کے دو کیسوں میں چار بچوں کو ماں کے حوالے کر دیا
جمعہ 12 اگست 2016 20:51
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی حوالگی کے دو کیسوں میں چار بچوں کو ماں کے حوالے کر دیا گیا جبکہ فاضل عدالت نے قرار دیا ہے کہ دنیامیں ماں کا کوئی نعم البدل نہیں اور ماں سے بڑھ کر کوئی بھی اپنے بچوں کی بہتر تربیت نہیں کر سکتا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی۔
درخواست گزار خاتون زیب النساء نے موقف اختیار کیا کہ اس کا خاوندروزگار کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہے اور سسر نے لڑائی جھگڑے کے بعد بچے چھین کر گھر سے نکال دیا۔خاتون نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کے بچوں کو اس کے حوالے کیا جائے۔عدالتی حکم پر پانچویں جماعت کاطالبعلم معید اور چوتھی کلاس کی طالبہ مومنہ عدالت میں پیش ہوئے۔(جاری ہے)
خاتون کے سسر محمد نواز نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسکی بہو بچوں کا خرچہ نہیں اٹھا سکتی وہ اپنی پوتی پوتے کی بہتر پرورش کر رہا ہے۔
جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دنیامیں ماں کا کوئی نعم البدل نہیں اور ماں سے بڑھ کر کوئی بھی اپنے بچوں کی بہتر تربیت نہیں کر سکتا۔عدالت نے بہن بھائیوں کو دادا سے لے کر ماں کے حوالے کر دیا۔دوسری جانب عدالت نے بچوں کی حوالگی کے ایک اورکیس میں 9 سالہ حنا اور 4سالہ کاشف کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کر دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.