کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے اور ٹیم سلیکشن کیلئے ابھی بھی بڑی بڑی سفارشیں آتی ہیں ‘نجم سیٹھی
ہفتہ 13 اگست 2016 13:26
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے اور ٹیم سلیکشن کیلئے ابھی بھی انھیں بڑی بڑی سفارشیں آتی ہیں۔بی بی سی اردو کے فیس بک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرکٹ بورڈ کے معاملات میں اب بھی پانچ فیصد معاملات سفارش پر چلتے ہیں اور اس کلچر کو ختم کرنا اتنا آسان نہیں، کیونکہ اتنا تو ہمارے کلچر کا حصہ ہے نجم سیٹھی کے مطابق تقریباً ہر پاکستانی کرکٹ کا ایکسپرٹ ہے اور یہ تبصرہ کر رہا ہوتا ہے کہ ٹیم میں کون سفارشی ہے اور کون میرٹ پر کھیل رہا ہے۔
ایک صارف نے نجم سیٹھی سے سوال کیا کہ بطور ایک صحافی وہ کس طرح سے کرکٹ کے معاملات چلا رہے ہیں؟اس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے نہیں بلکہ پی سی بی کو ایک نیا آئین دینے اور انتخابات کروانے آئے تھے لیکن عدالتوں کے ایک سال تک چکر لگانے کے بعد تو وہ کرکٹ کے بارے میں بہت کچھ سیکھ گئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پی سی بی چلانا ‘ پنجاب حکومت چلانے سے مشکل ہے۔
کرکٹ کے معاملات کب تک چلائیں گے؟ اس سوال پر نجم سیٹھی نے کہا کہ وہ کہیں نہیں جائیں گے اور تب تک کرکٹ کے معاملات دیکھیں گے جب تک وہ جو کرنے وہ آئے تھے اسے مکمل نہ کر لیں۔آخر میں اس سوال کے جواب میں کہ کیا آرمی چیف راحیل شریف ایکسٹینشن لے لیں گے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ انھوں نے جی ایچ کیو چڑیا بھجوائی تو چڑیا ناکام ہو گئی اور اس کے پر ہی کٹ گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.