ملک میں امن واستحکام اوروطن عزیز کے دفاع کیلئے اتحاد واتفاق کی فضا کو مزیدمستحکم بناناہوگا،اقبال ظفرجھگڑا
ہفتہ 13 اگست 2016 15:05
(جاری ہے)
یہی نہیں بلکہ یہ دن ہمیں اس لاامتناعی جدوجہد کے آغاز کا بھی احساس دلاتاہے جس میں ہماری قومی زندگی کاحالیہ مرحلہ بے حدچیلنجوں کاحامل ثابت ہوا۔
امسال یوم آزادی بے حداہمیت کاحامل ہے کیونکہ بعض ناگزیر حالات کی بنا پر قبائل علاقہ جات سے نقل مکانی کرنے والے لاکھوں کی تعداد میں ہمارے قبائلی عوام اب واپس اپنے آبائی علاقوں میں بحالی کے مراحل میں ہیں۔یہ یقینا بے حدچیلنجوں کاحامل مرحلہ ہے جس سے ہم گزررہے ہیں۔اس مبارک موقع پر اپنے تمام ہموطنوں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے میں خاص طورپر ان قبائلی عوام، پاک فوج اورسیکیورٹی فورسز کے جوانوں اورافسران کو سلام پیش کرتاہوں جومتاثرہ علاقوں میں امن واستحکام کی بحالی کی جدوجہد میں سرگرم عمل ہیں۔ ہم ان کی قربانیوں کا بھرپور احترام کے ساتھ اعتراف کرتے ہیں اور ہمارا یہ عزم بھی ہے کہ نقل مکانی کرنے والے قبائل کی اپنے گھروں میں مکمل بحالی یقینی بنانے کیلئے کو ئی کسراٹھانہیں رکھی جارہی ہے۔میں اپنے تمام ہموطنوں کو یہ بات بھی یادد دلاناچاہتاہوں کہ یہ وقت اپنے وطن کی سلامتی واستحکام کو ناقابل تسخیربنانے کا ہے،قوم کی ترقی وخوشحالی کو یقینی بنانے کاہے۔اگرآج ہم اپنے آپ کو محفوظ اورسلامت محسوس کررہے ہیں تو یہ صرف اورصرف درپیش چیلنجوں سے عہدہ برآہونے کیلئے دی گئی تاریخ سازقربانیوں کاصلہ ہے۔ آیئے ہاتھ میں ہاتھ دیکر،اپنی صفحوں میں ہرسطح پر مکمل اتحادواتفاق یقینی بنائیں، قوم کی ترقی وخوشحالی اوروطن عزیز کی سلامتی ودفاع کوناقابل تسخیر بنانے کیلئے کی جانے والی کوششوں میں تسلسل کویقینی بنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.