بلوچستان کے بارے میں بھارتی وزیراعظم کے بیان اور بھارت کے موقف کو یکسر مسترد کرتے ہیں،نواب ثناء اﷲ خان زہری
کشمیر اور بلوچستان کی صورتحال میں زمین آسمان کا فرق ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
ہفتہ 13 اگست 2016 21:47
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے بلوچستان کے بارے میں بھارتی وزیراعظم کے بیان اور بھارت کے موقف کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر اور بلوچستان کی صورتحال میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ کشمیر کی تحریک آزادی کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے عین مطابق ہے جس کو خود بھارت بھی تسلیم کرتا ہے جبکہ بلوچستان میں مٹھی بھر افراد بھارت کی ایماء پر شر انگیزی کر رہے ہیں۔
بلوچستان پاکستان کا مضبوط حصہ ہے اور یہاں کے عوام سچے اور محب وطن پاکستانی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ یوتھ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ، جنرل آفیسرز کمانڈنگ، مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر صاحبان ، ماہرین تعلیم اور دانشوروں کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بہت بڑی تعداد سیمینار میں شریک تھی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ آج لکھی ہوئی تقریر نہیں پڑھیں گے بلکہ اپنے نوجوانوں سے اپنے دل کی بات کریں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.