اسلام آباد میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ، صدر اور وزیر اعظم، وفاقی کابینہ ، اراکین پارلیمنٹ اور مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت
فہد شبیر اتوار 14 اگست 2016 10:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اگست۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کے کنونشن سنٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، صدر مملکت ممنون حسین ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، مسلح افواج کے سربراہان اور اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اراکین نے بھی شرکت کی ۔
(جاری ہے)
صدر ممنون حسین نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ آج کے دن ہم سب کو اس دعا میں شریک ہونا ہوگا کہ ہمارا قومی پرچم اسی شان و شوکت سے سربلند رہے ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ میں ہونے والے سانحے نے ہمیں غمزدہ کردیا ، پوری قوم کے دل غم سے چھلنی ہیں ، غمزدہ خاندان کے افراد مایوس نہ ہوں ، ہم ان کے اہلخانہ کے لہو کا حساب لیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کامیابی کی جانب گامزن ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کا قلع قمع کر دیا ۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔ میں قوم سے امید کرتا ہوں کہ وہ اس ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.