14 اگست کے موقع پر وزیر اعظم کی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد
یوم آزادی ریاستی جبر کا مقابلہ کرنیوالے اہل کشمیر کے نام کرتاہوں،شہدائے کوئٹہ کا غم ابھی تازہ ہے ، وزیراعظم
اتوار 14 اگست 2016 13:33
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 اگست ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے قوم کو یوم آزدی کی مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال 14اگست کا دن روایتی مسرت کے ساتھ دکھ کے گہرے احساس کوبھی اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے۔کوئٹہ کے شہدا کا غم ابھی تازہ ہے، وزیراعظم نے کہا کہ میں اس سال 14اگست کو آزادی کشمیر کے نام کرتاہوں، ان اہل کشمیر کے نام کرتاہوں جنہوں نے ریاستی جبر کا مقابلہ کیا مگر آزادی کے جذبے کو زندہ رکھا۔
وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آج ہم ان شہدا کو بھی یاد کررہے ہیں ان شہدا کو بھی یادکررہے ہیں جنہوں نے اس آزادی کو قائم رکھنے کے لیے جانوں کا نذرانہ دیا۔یہ دن پاکستانی قوم کے اس عزم کے ساتھ طلوع ہورہاہے کہ پاکستان اللہ کے فضل سے ہمیشہ قائم رہے گا، 1965کا جذبہ آج بھی پوری آب وتاب کے ساتھ زندہ ہے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف نے کہا جب پاکستان کی افواج اور عوام نے ایک ساتھ دشمن کا سامنا کیاان دنوں مقبوضہ کشمیر میں آزدی کا جذبہ اپنے عروج پر ہے، اہل کشمیر کی نئی نسل نے ایک نئے جذبے کے ساتھ آزادی کا علم اٹھایاہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آزادی کا حصول جتنا مشکل ہے اس کی حفاظت اس سے زیادہ مشکل ہے، قائد اعظم کی قیادت نہ ہوتی تو پاکستان کا قیام ممکن نہ ہوتا، ہماری افواج، سلامتی کے ادارے پولیس اور عوام اس کے لیے خون نہ دیتے تو اس کی بقااور سلامتی ممکن نہ ہوتی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.