Live Updates

پوری قوم کر پٹ حکمرانوں کیخلاف عمران خان کاساتھ دینا ہوگا ‘یاسمین راشد

اتوار 14 اگست 2016 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اگست ۔2016ء ) ایڈ وئزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پوری قوم کر پٹ حکمرانوں کیخلاف عمران خان کاساتھ دینا ہوگا ‘حکومت میں ویژن نام کی کوئی چیز نہیں انکی ساری توجہ صرف کمیشن کے ذریعے مال بنانے پر مر کوز ہے جسکی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنی رہائش گاہ پر تحر یک انصاف کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈ وئزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان نے ملک اور قوم کیلئے ہمیشہ جنگ لڑ رہی ہے اور اب بھی وہ تحر یک احتساب کے ذریعے ملک کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں جس کو کا میاب بنانے کیلئے پاکستان کے20کروڑ عوام کو عمران خان اور تحر یک انصاف کا ساتھ دینا ہوگا کیو نکہ ملک کی بقاکیلئے تحر یک احتساب کو کا میاب بنانا ضروری ہے ورنہ آنیوالے دنوں میں ملک میں مسائل کم نہیں ہوں گے بلکہ ان میں اضافہ ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں مگر جب بھی کوئی احتساب کی بات کر یں تو حکمران جمہو ریت کو خطر ے کا رونا رونا شروع کر دیتے ہیں مگر ملک اور جمہو ریت کو خطر ہ صرف حکمرانوں کی کر پشن ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :