پاکستان کی بقاء او ر سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ‘صدیق الفاروق

14اگست کا دن قائد اعظم کے فرمان اور اصولوں پر عمل کرنے اور محنت اور ایماننداری سے زندگی بسر کرنے کی یاد دلاتا ہے

اتوار 14 اگست 2016 17:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 اگست ۔2016ء ) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین محمد صدیق الفاورق نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء او ر سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے 14اگست کا دن قائد اعظم کے فرمان اور اصولوں پر عمل کرنے اور محنت اور ایماننداری سے زندگی بسر کرنے کی یاد دلاتا ہے ،پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں بھی پاکستانی ہیں ملک کی ترقی و قومی خوشحالی کے لیے ہر پاکستانی کوکردار ادا کرنا چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورڈ آفس میں منعقدہ اقلیتی برادری کے ہمراہ جشن آزادی کی موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں سیکرٹری بورڈمیاں عبدالقدیر ،ا یڈیشنل سیکرٹری شرائنز خالد علی ،سمیرا رضوی،سمیت افسران و ملازمین اور اقلیتی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکیت کی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بورڈ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہپاکستان لازوال قربانیو ں کے بعد حاصل ہوا اور جس مقصد کے لیے پاکستا ن قائم ہوا اسکے حصول کے لیے ہمیں عملی اقدامات کرنے ہو ں گے ۔

وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف بانی پاکستان کے فرمان کے مطابق ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں ، بورڈ آفس میں پرچم کشائی کے تقریب کے موقع پر ملک کی ترقی و خوشحالی اور قیام امن سمیت سلامتی اور باہمی اتحاد کی خصوصی دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :