بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی اوورسیز کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دیں ، تنظیم نوکیلئے رابطہ کمیٹیاں جلد تشکیل دی جائیں گی

پیر 15 اگست 2016 21:31

بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی اوورسیز کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دیں ..

اسلام آباد / اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 اگست ۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی تمام اوورسیز تنظیمیں تحلیل کر دیں ،د نیا بھرمیں پارٹی کی تنظیم نو کے لئے کوآرڈینیشن کمیٹیاں جلد تشکیل دی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردای نے پیر کو دنیا بھر میں پارٹی کی دوبارہ تنظیم نو کے لئے تمام اوور سیز تنظیمیں تحلیل کر دیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دنیا بھرمیں پارٹی کی تنظیم نو کے لئے کوآرڈینیشن کمیٹیاں جلد تشکیل دی جائیں گی۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس سے قبل پاکستان میں پارٹی کی تنظیم نو کے لئے تمام صوبوں میں پارٹی تنظیمیں تحلیل کر چکے ہیں جب کہ چاروں صوبوں میں کوآرڈینیشن کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئیں تھیں جب کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے حالیہ الیکشن میں ناکامی پر آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی بھی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی تھیں ۔