وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق کی میٹرک کے شاندارنتائج پر طلبہ اورانتظامیہ کو مبارکباد

منگل 16 اگست 2016 17:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اگست ۔2016ء) پاکستان ریلویزکی ہونہار طالبہ ازکاء راشد نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں 1065نمبر لے کر ریلوے کے تمام اسکولوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔وزیر ریلوے نے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ریلویز طلبہ اور طالبات اساتذہ اور والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے شاندار نتائج کو سراہا ، تفصیلات کے مطابق ریلوے کے سینٹ اینڈریو گرلز ہائی سکول کی طالبات ازکاء راشد اور ارحا ضیاء نے بالترتیب 1065اور 1056نمبر زحاصل کرکے ریلوے سکولز میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ گرلز ہائی سکول مغلپورہ کی طالبہ پلوشہ منیر نے 1049نمبر ز حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

پچھلے دوسالوں میں ریلوے کی تعلیمی نظام کو توجہ دینے کے ساتھ ہی اچھے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اور یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ امسال میٹرک میں 89طلبہ نے A+گریڈ حاصل کرنے والے 104طلبہ کے ساتھ مزید مستحکم ہواہے جو گذشتہ دوسالوں میں 81اور 95طلبہ سے بہت بہتر ہے۔ موجودہ دوسال کے نتائج سے ثابت ہوتا ہے کی تعلیمی نظام کو توجہ مناسب اقدامات، اعتمادمیں بحالی ملنے کے بعد تعلیمی ترقی نا ممکنات میں سے نہیں ہے اور اس سلسلے میں خواجہ سعد رفیق وزیر ریلویز، ڈاکٹر فرحان عبادت یارخاں ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن سمیت متعلقہ افسران کی کاوشوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :