سی این جی کی فروخت؛ اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب

سی این جی ایسوسی ایشن کے مسائل حل ہونے تک سندھ میں سی این جی فی کلوکے حساب سے ہی فروخت کی جائیگی، چئیرپرسن اوگرا

منگل 16 اگست 2016 22:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اگست ۔2016ء) سندھ میں سی این جی کی فروخت کے معاملے پر اوگرا اور آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔اوگرا اور سندھ کی تمام سی این جی ایسوسی ایشنز کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔اجلاس کے دوران سندھ میں سی این جی کی فروخت کے معاملے پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے چئیر پرسن اوگرا عظمی عادل خان نے کہاکہ سی این جی ایسوسی ایشنز کے تمام مسائل اور تجاویزسنی ہیں اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ سی این جی ایسوسی ایشن کے مسائل حل ہونے تک صوبے بھر میں سی این جی کی فی کلو کے حساب سے ہی فروخت کی جائے گی۔

عظمی عادل خان نے کہا کہ امید ہے کہ حکومتی مشاورت سے رواں سال ستمبر میں این جی ایسوسی ایشنز کے معاملات حل کرلئے جائیں گے تاہم اس وقت تک سی این جی فی کلو میں ہی فروخت ہوگی جب کہ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ اوگرا کے ساتھ مذاکرات کامیاب رہے۔