سی آئی اے پولیس نے بلوچستان سے بھاگ کر آنے والے بچے محمد اسلم کو مال روڈ سے پکڑ کر والدین کے سپرد کر دیا

منگل 16 اگست 2016 22:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اگست ۔2016ء ) سی آئی اے پولیس نے بلوچستان سے بھاگ کر آنے والے بچے محمد اسلم کو مال روڈ سے پکڑ کر اس کے والدین کے سپرد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی آئی اے سول لائنز پولیس نے مال روڈ پر آوارہ پھرتے ہوئے ہوئے 15سالہ بچے کو پکڑ کر پوچھ گیچھ کی تو اس نے بتایا کہ اس کا نام محمد اسلم ہے اور وہ ڈیرہ مراد جمالی نصیر آباد ، کوئٹہ صوبہ بلوچستان کا رہائشی ہے اور وہ گھر والوں سے ناراض ہو کر خود ہی بذریعہ ٹرین لاہور آ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جب اس کے باپ کا نمبر لے کر اس سے رابطہ کیا گیا تو اس نے بتایا کہ میرا بیٹا2ہفتوں سے لاپتہ ہے اور ہم لوگ اسے ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک چکے ہیں جس کے متعلق اخبارات میں کافی اشتہارات بھی دے چکے ہیں۔ پولیس نے اس کے والدین کو بلا کر بچے محمد اسلم کو ان کے سپرد کر دیا ہے۔ اس موقع پر پولیس نے جب بچہ والدین کے سپرد کیا تو اس کے والد نے کہا کہ میرے پاس وہ الفاظ نہیں ہیں جس سے میں لاہور پولیس کا شکریہ ادا کر سکوں کہ انہوں نے میرے بچے کو مجھ سے ملوا کر مجھ پر جو احسان عظیم کیا ہے اس سے متعلق میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :