امریکا نے آزاد کشمیر کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم کے دعوے کی حمایت سے انکار کردیا
بدھ 17 اگست 2016 13:22
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست ۔2016ء) امریکا نے آزاد کشمیر کے حوالے سیبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دعوے کی حمایت سے انکار کردیا۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کشمیر کے حوالے سے امریکا کا موقف تبدیل نہیں ہوا، کشمیر کا معاملہ متنازعہ ہے اور پاکستان اور بھارت کو مل کر اس کا حل نکالنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں نریندر مودی نے جموں و کشمیر میں میں جاری فوجی مظالم پر بات کرنے کی بجائے پاکستان پر الزمات عائد کردیے۔
وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ 'پاکستان آزاد کشمیر اور بلوچستان کے لوگوں کو دبانے کی کوشش کررہا ہے اور اسے ان علاقے کے لوگوں کے ساتھ روا رکھی جانے والی ظلم و زیادتی کیلئے دنیا کے سامنے جوابدہ ہونا ہوگا۔(جاری ہے)
گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کی نیوز بریفنگ کے دوران ایک انڈین صحافی نے محکمہ خارجہ کے پریس ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر الزبتھ ٹروڈو سے مودی کے مذکورہ بیانات پر تبصرہ کرنے کو کہا، صحافی نے یہ دعوی بھی کیا کہ 'آزاد کشمیر کے لوگ بھارتی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ ان لوگوں کے لیے آواز اٹھائی جائے جنہیں اظہار رائے کی آزادی نہیں۔
صحافی نے ڈائریکٹر پریس ڈپارٹمنٹ کو یہ بھی یاد دلایا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزارت خارجہ امور کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے۔اس حوالے سے الزبتھ ٹروڈو نے کہا کہ 'میں نریندر مودی کے بیانات پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گی، کشمیر پر ہمارا موقف جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ تبدیل نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر ہونے والے کسی بھی مذاکرات کی رفتار، وسعت اور خصوصیات کا فیصلہ بھارت اور پاکستان کو باہمی طور پر کرنا ہے۔الزبتھ ٹروڈو نے پاکستان اور ہندوستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مل کر کام کریں اور امریکا تعلقات میں بہتری کیلئے پاکستان اوربھارت کی جانب سے اٹھائے جانے والی مثبت اقدامات کی حمایت کرے گا۔انہوں نے انڈین صحافی کی نشاندہی کے باوجود آزاد کشمیر کے بجائے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین اور فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کا ذکر کیا اور فریقین سے مسئلہ کا پر امن حل تلاش کرنے پر زور دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.